نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں بے روزگار افراد کی تعداد میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بے روزگاری الائونس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار کے قریب رہی جوکہ پچھلے ہفتے 4 لاکھ 18 ہزار کے مقابلے میں 7 ہزار زائد رہی ، وائٹ ہائوس کونسل آف اکنامک ایڈوائزر ممبر ہیتھر بوشے نے کہا کہ لیبر مارکیٹ میں گزرتے وقت کے ساتھ بہتری آ رہی ہے ، بے روز گار افراد کی تعداد بھی تیزی سے کم ہو رہی ہے ، ماہرین کے مطابق بے روزگاری کی شرح اب بھی اپنے مقررہ ہدف سے زیادہ ہے ، 2019 میں بے روزگاری کی اوسط شرح 3 لاکھ 75 ہزار کے قریب تھی ۔ آئندہ ہفتوں میں بے روزگاری کی شرح میں مزید کمی آئے گی ۔