لانگ آئی لینڈ سے منتخب کانگریس مین ٹام سوازی کا گورنر الیکشن لڑنے کا اعلان

0
114

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں گورنر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مختلف امیدوار میدان میں اُتر گئے، مقابلے کی اس دوڑ میں لانگ آئی لینڈ سے منتخب کانگریس مین ٹام سوازی نے بھی نیویارک کے مقامی ہوٹل میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ٹام سوازی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹام سوازی نے کہا کہ ووٹرز ان کی عوامی خدمت کی کارکردگی سے خوب واقف ہیں، ٹام سوازی نے اس موقع پر نائب گورنر کے لیے ہسپانوی خاتون ڈانا رینا کے نام کا بھی اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here