نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیرا کرم نے پاکستان مشن کی نئی اور جدید ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی مشن میں منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے بٹن دبا کرویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ منیرا کرم کا کہنا تھا نئی ویب سائٹ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے کام کو موثر طریقے سے پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے ڈیجیٹل سپیسز میں پیغام رسانی کیلئے جدید تکنیکی وسائل کے استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں احمد ہاشم نے مستقل مندوب کو ویب سائٹ کی اہم خصوصیات کے بارے بریفنگ دی۔