واشنگٹن: آگ سے 700عمارتیں خاکستر

0
6

واشنگٹن (پاکستان نیوز) واشنگٹن کے مضافات میں جنگلاتی آگ نے تیسرے دن بھی کم از کم 700 عمارتوں کو خاکستر کردیا اور 64 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں آگ کو امریکا میں اولین ترجیح کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ بشمول خشک سالی کا شکار پیسیفک نارتھ ویسٹ، جہاں کئی ہفتوں سے وسیع پیمانے پر جنگلاتی آگ جل رہی ہے جس سے وسیع خطہ میں ہوا کا معیار خراب ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here