عوام کو ماسک پہننے کا مشورہِ دے کر ٹرمپ کا خود ماسک پہننے سے انکار

0
139

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی وفاقی گائیڈ لائنز (رہنما ہدایات) کا اعلان کیا ہے جس میں شہریوں کو کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے عوامی مقامات پر جاتے ہوئے فیس ماسک لگانے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس اعلان کے ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے کہ میں نے یہ نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے‘ بتایا کہ ان کا خود ان ہدایات پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ رہنما ہدایات سینڑرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جانب سے سامنے آئی جس میں لوگوں کو خاص کر کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں جاتے ہوئے رومال، غیر طبی ماسکس اور ٹی شرٹ جیسے کپڑوں سے اپنے چہرہ ڈھانپنے کے لیے کہا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here