دو امریکی جوڑوں کی کورونا کے خوف کے سائے تلے شادیاں

0
233

 

چیلسی روبسم اور مائیک کپلان،کرائس ٹرینر اور ایش لین کورونا کو ہرا کر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نیویارک (پاکستان نیوز) کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ محبت بڑی سے بڑی رکاوٹ اور مخالف کو شکست دے سکتی ہے ، جی ہاں ایسی ہی مثال کچھ دو امریکی جوڑوں نے بھی قائم کی جنھوں نے کورونا وائرس کی مہلک وبا کے دوران بھی اپنی شادی کو انجام دیا ، ہفتے کی صبح برینڈ فورڈ پوائنٹ پر چیلسی روبسم اور مائیک کپلان کورونا کا خوف دلوں سے نکال کر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ، یلے نیو ہیون میں بطور ڈاکٹر فرائض انجام دینے والے کرائس ٹرینر اور ایش لین بھی کورونا وائرس کا خوف دلوں سے نکال کر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ، ٹرانر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کورونا کے خوف سے زیادہ ضروری پیار اور محبت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here