پاکستان87 ہزار ایکڑ فٹ پانی کی کمی کا شکار

0
272

لاہور(پاکستان نیوز) دو روز سے پاکستانی آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی ملکی ذخائرمیں ستاسی ہزار ایکڑ فٹ پانی کم ہو گیا ،ایسا بھارت سے آنے والے دریائے چناب اور جہلم میں پانی کی آمد میں کمی سے ہوا۔واپڈا اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ تینتالیس لاکھ سینتیس ہزارایکٹرفٹ سے کم ہوکربیالیس لاکھ پانچ ہزارایک فٹ رہ گیا،بھارت سے آنیوالے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں نو ہزارکیوسک کی کمی ہوئی، پانی کی آمد پچیس ہزارکیوسک رہی۔اسی طرح دریائے جہلم میں بھی پانی کی آمد میں کمی کے بعد تینتیس ہزار دو سو کیوسک رہ گئی،دریائے سندھ میں پانی کی آمدمیں بھی دس ہزاردوسو کیوسک جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد میں دو ہزار کیو سک سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں گیارہ ہزار کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here