نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے افغان جنگ میں پاکستان کیخلاف ہرزا سرائی ، اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل میں افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستانی حکومتوں کی کوششوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں ، آرٹیکل کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مشرف دور میں افغان جنگ کا حصہ بننے پر پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے قیام امن کے داعی ہیں ، رپورٹ میں سوالات اٹھائے گئے کہ پاکستان کی سابقہ حکومتوں نے بھی ایسے ہی وعدے کیے تھے لیکن اصل میں وہ افغان طالبان کی ساتھی نکلیں ، سابق پاکستانی حکومتوں نے افغان طالبان کا خفیہ طور پر ساتھ دیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی حکومت کے دو چہرے ہوتے ہیں ، ایک چہرہ دنیا کو بتاتا ہے کہ ہم افغانستان میں قیام امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف افغان طالبان پاکستان میں محفوظ پناہ گاہ میں خوش و خرم زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ۔تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افغانستان کو کبھی بھی بیرونی طاقتیں کنٹرول نہیں کر سکی ہیں لیکن افغانستان میں قیام امن کی چابی پاکستان کی جیب میں ہے ۔