کراچی(پاکستان نیوز) آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 14 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میںڈالر 278 روپے 4 پیسے کا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بلند ہوئی۔ ساڑھے 3 ماہ کے بعد پی ایس ایکس میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ حصص بازار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جب کہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔ اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 67 ہزار عبور کر گیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہا ں 100 انڈیکس 67 ہزار عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 452 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار پوائنٹس پر آ گیا۔ انڈیکس اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے 94 پوائنٹس دور ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67 ہزار 94 رہ چکی ہے۔ گزشتہ روز انڈیکس 66 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔