واشنگٹن (پاکستان نیوز) سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے روس سے متعلق فرضی اکاو¿نٹس کو ہٹا دیا ہے۔فیس بک نےایک بیان میں کہا کہ آج ہم نے فیس بک پر 49 اکاو¿نٹس، 69 پیج اور انسٹاگرام کے 85 اکاو¿نٹس اور دیگر انٹرنیٹ پلیٹ فارم سے غیر ملکی اثر والے اکاو¿نٹس کو ہٹا دیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ اکاو¿نٹس گھانا اور نائجیریا میں مقامی شہریوں کے ذریعے روس کے افراد کی جانب سے آپریٹ کئے جا رہے تھے۔