ٹرمپ مستقبل میں قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں، سابق ایف بی آئی آفیسر

0
177

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ایف بی آئی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈریو میک کیب نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ڈولنڈ ٹرمپ مستقبل میں قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں، میک کیب نے مئی 2017ءمیں ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کامی کوبرطرف کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے ٹرمپ کے اس وقت کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن سے متعلق تحقیقات بند کرنے سے انکار کیا تو ٹرمپ کی طرف سے سوال اٹھایا گیاکہ یہ اقدام اس بات کا بین ثبوت تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ہم تحقیقات جاری رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here