نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹس ہاﺅس کے ممبر سیم رسول نے ورجینیا سے گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، سیم رسول گزشتہ سات برس سے جنرل اسمبلی کے لیے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں ، سیم رسول نے بتایا کہ وہ اپنی انتخابی مہم کو آئندہ ماہ سے شروع کریں گے جس کے لیے فنڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، فنڈنگ خالص طور پر انفرادی سطح پر حاصل کی جائے گی اور میں کسی گروپ یا جماعت کی وابستگی شامل نہیں ہوگی ، سیم رسول نے بتایا کہ میرے انتخابی مہم کے بنیادی اصول سچ اور حقیقت پسندی ہیں ، جن کے ذریعے لوگوں کا اعتماد باخوبی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔