وزیراعظم کی مختلف ممالک میں پانچ نئے قونصل خانے کھولنے کی منظوری

0
107

اسلام آباد (پاکستان نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے مختلف ممالک میں 5 نئے قونصل خانے کھولنے کی منظوری دے دی، نئے قونصلیٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مطالبے پر کھولے جا رہے ہیں، نئے قونصل خانے جرمنی، اٹلی، امریکہ اور عراق میں کھولے جائیں گے۔ ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں 5 نئے قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے قونصل جرمنی، اٹلی، امریکہ اور عراق میں مشنز میونخ، نیپلز، اٹلانٹا، نجف اور کربلا میں کھولے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ نئے قونصلیٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مطالبے پر کھولے جا رہے ہیں۔ عراق میں نیا قونصلیٹ پاکستانی زائرین کی سہولت، اٹلانٹا میں بین الاقوامی میڈیا ہینڈلنگ اورپاکستان کے مثبت تشخص کیلئے کام کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here