پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کروادی

0
82

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکا نے پاکستان کی جانب سے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق دورہ امریکا میں وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔سلمان صوفی نے نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات کی ، جس میں انھوں نے اسٹریٹجک اصلاحات کے لیے وزیراعظم کے ویڑن سے آگاہ کیا۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے کراچی پورٹ پرامریکی محکمہ زراعت کا اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کی ، تعیناتی سے پاکستانی آموں کی امریکا برآمد کے عمل کو آسان بنایا جاسکے۔امریکی فریق نے حکومت پاکستان کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سلمان صوفی نے یوایس فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ، محکمہ ٹرانسپورٹیشن حکام اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کیوفد سے بھی ملاقات کی۔اسٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ نے امریکا کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے زور دیا ، امریکی فریق نے براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔سلمان صوفی کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں انھوں نے کہا وزیر اعظم اقلیتوں، خواتین اورپسماندہ طبقیکیحقوق کیتحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔سلمان صوفی نے یوایس ایڈ کی ڈپٹی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرماریہ لونگی سے بھی ملاقات کی ، جس میں وومن آن وہیلز،خواتین پرتشددکیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔ماریہ لونگی نے کہا خواتین کو بااختیار بنانا یوایس ایڈ کی حکمت عملی کا حصہ ہے ، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here