ہیوسٹن (پاکستان نیوز)ٹیکساس کے گورنر کے تاریخی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جینا ہینوہوسا نے تین ادوار سے برسرِ اقتدار ریپبلکن گورنر گریگ ایبٹ کو شکست دے کر سیاسی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیکساس میں کسی ڈیموکریٹ امیدوار نے گورنر کا عہدہ جیتا ہے، جبکہ جینا ہینوہوسا اس ریاست کی پہلی لاطینی گورنر بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق جینا ہینوہوسا نے واضح اکثریت حاصل کی۔ اس غیر متوقع شکست کے بعد گریگ ایبٹ نے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے جینا ہینوہوسا کو فون پر مبارکباد پیش کی اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایبٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 10 سالہ دورِ حکومت میں ریاست کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں اور ٹیکساس کو پہلے سے کہیں بہتر حالت میں چھوڑ رہے ہیں۔ جینا ہینوہوسا کی مہم بنیادی طور پر عوام کے لیے زندگی کے اخراجات میں کمی، گھروں کے یوٹیلیٹی بلوں میں ریلیف، تعلیمی اصلاحات اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرنے کے وعدوں پر مبنی تھی۔ ان کا یہ موقف ووٹرز میں بے حد مقبول ثابت ہوا اور ریاست کے بڑے اور سیاسی طور پر اہم علاقوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی پوزیشن کو مضبوط کر گیا۔ اس تاریخی کامیابی نے ٹیکساس کی سیاست کا منظرنامہ بدل دیا ہے اور اسے ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔













