نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی سب سے بڑی ٹاؤن شپ ہیمپسٹڈ کے سپروائزر کے انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو شینابلو نے شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے، جس سے اس اہم ترین عہدے پر دہائیوں بعد ایک نئی سیاسی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ نساؤ کاؤنٹی کے جاری کردہسرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر جو شینابلو نے 141674 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف اور ریپبلکن کے سابقہ عہدے دار جان فیریٹی 131515 ووٹ لے سکے۔ یوں جو شینابلو نے 51.7 فیصد ووٹ لے کر اپنے حریف کو واضح تناسب سے شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار نتائج نے بالکل نیا رخ اختیار کیا اور عوام نے ان کی انتظامی صلاحیتوں اور وعدوں پر بھرپور اعتماد ظاہر کیا۔
اس تاریخی مہم کی کامیابی میں مسلم کمیونٹی کا کردار انتہائی نمایاں اور اہم رہا۔ مسلمانوں کے خصوصی پلیٹ فارم سے پاکستانی اور دیگر مسلم علاقوں میں انتخابی مہم کو گھر گھر تک پہنچایا گیا۔ مسلم کمیونٹی کے اہم رہنماؤں اشرف عظمیٰ اور غلام سرور نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دن رات محنت کی اور منظم تحریک چلائی۔ ان کوششوں کے نتیجے میں مسلم اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ووٹرز کو بھاری تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں تک لایا گیا۔ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈال کر مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ اور بہتر نمائندگی کے لیے واضح اور متفقہ فیصلہ سنا دیا۔
Ashraf Azami (Joe Scianablo).jpg.jpg
3
اپنی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب سپروائزر جو شینابلو نے تمام سپورٹرز اور خصوصی طور پر مسلم برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود، سڑکوں کی مرمت، شفافیت، بہتر خدمات، اسلاموفوبیا کے خاتمے اور کمیونٹی کے تمام تحفظات دور کرنے کے عزم کو دہرایا۔
Ashraf Azami (Joe Scianablo).jpg.jpg












