ایران کے جوابی حملے: بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو شدید نقصان پہنچا

0
3

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی اخبار نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا اسرائیل ایران جنگ کے دوران ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے بحرین میں واقع امریکی بحریہ کے اڈے کو شدید نقصان پہنچا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے اڈے کو فروری کے آخر سے جون تک بارہا نشانہ بنایا گیا۔سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا ویڈیوز اور موجودہ و سابق فوجیوں کے انٹرویوز پر مبنی ایک تجزیے کے مطابق ان حملوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، جسے امریکی محکمہ دفاع نے عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا۔ ان حملوں میں کمانڈ ہیڈکوارٹرز، کم از کم ایک درجن عمارتیں اور 2 سیٹلائٹ کمیونیکیشن مراکز شدید متاثر ہوئے۔ امریکی فوج کے مطابق اس اڈے، جسے نیول سپورٹ ایکٹیویٹی بحرین کہا جاتا ہے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ان حملوں سے آپریشنز پر نمایاں اثر پڑا، جنگ کے دوران یا اس کے بعد امریکا نے زیادہ تر عملے کو یہاں سے نکال لیا تاہم محدود تعداد میں اہلکار اب بھی وہاں موجود ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق جنگ کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کو عمارتوں کے تحفظ پر ترجیح دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے 8 ہزار سے زائد میزائل اور ڈرون داغے، جن میں سے صرف 2 حملوں کے نتیجے میں امریکی ہلاکتیں ہوئیں۔ ان کے مطابق امریکا نے ایران کو کہیں زیادہ نقصان پہنچایا اور 13 ہزار 500 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here