شکاگو کی مذہبی وسماجی شخصیت محمد الیاس کھوکر کا حمید اللہ خان مرحوم کیلئے اظہار تعزیت

0
113

 

مرحوم حمید اللہ خان کی خدمات کے اعتراف میں ان کی رہائشی اسٹریٹ کو مرحوم کے نام سے منسوب کیا جائے

کمیونٹی کی مقتدر شخصیات اس حوالے سے کردار ادا کریں: خلیفہ محمد الیاس کھوکھر قادری محمودی

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو لینڈ میں سلسلہ قادری محمودیہ کے خلیفہ اور معروف سماجی شخصیت خلیفہ محمد الیاس کھوکھر قادری محمودی نے پاکستان کمیونٹی کے ممتاز رہنما حمید اللہ خان کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لئے اظہار تعزیت اور مغفرت وجنت الفردوس میں اعلیٰ درجات کی دعا کرتے ہوئے،مرحوم کی کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیوان ایونیو پر واقع مرحوم کی رہائش گاہ کی اسٹریٹ کو ان کے نام سے منسوب کر نے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اپنے بیان میں خلیفہ الیاس کھوکھر نے پاکستانی کمیونٹی کی اہم سیاسی، سماجی، کاروباری وبااثر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں وارڈ50کی آلڈرمین اور میئر شکاگو سے رابطہ کرکے اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔محمد الیاس کھوکھر نے مرحوم حمید اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں سادگی ملنساری اور خوش خلقی کا مثالی نمونہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم حمید اللہ خان کا وژن پاکستان کا امیج بلند کرنا اور کمیونٹی کو بہت آگے لے جانا تھا اور اس مقصد کے لئے مرحوم نے ساری زندگی وقف کی۔امریکہ کی معروف ترین زندگی میں حمید اللہ خان قوم وملک کی سربلندی وافتخار کے لئے مسلسل کوشاں رہے۔پاکستان یونائیٹڈ پریڈ کمیٹی کا قیام اور صحافتی خدمات مرحوم کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here