اینٹی وائرل دوا سے کرونا وائرس کا علاج ممکن

0
389

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں سرکاری سطح پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیوئیر سے کرونا وائرس کے مریض جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ امکان ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جلد کرونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈیسیوئیر کے استعمال کی منظوری دے گی۔ اگرچہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جائے گی لیکن ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہونے کی وجہ سے صحت عامہ کے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس دوا سے بہت سے مریضوں کی جان بچائی جاسکے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل ایجنسی آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزز کے سربراہ ڈاکٹر فاو¿چی نے وائٹ ہاو¿س میں نیوز بریفنگ کے دوران اس دوا کے بارے میں اچھی امیدوں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فاو¿چی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے ادارے نے ابھی اس دوا کا باقاعدہ جائزہ لینا ہے لیکن انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ مریضوں کی جلد صحت یابی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر فاو¿چی نے بتایا کہ وفاقی تجربات سے معلوم ہوا کہ ریمڈیسیوئیر کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا عرصہ ایک تہائی کم کرسکتی ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کو صحت یاب ہونے میں 15 دن لگتے ہیں لیکن جن مریضوں کو ریمڈیسیوئیر دی گئی، وہ 11 دن میں صحت یاب ہوگئے۔ ڈاکٹر فاو¿چی کا کہنا تھا کہ اگرچہ 31 فیصد کا تناسب 100 فیصد کے مقابلے میں خاصا کم ہے لیکن یہ ثابت ہونا بہت زیادہ اہم ہے کہ کوئی دوا اس وائرس کو روک سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے۔ یقینی طور پر مثبت۔ یہ ایک بہت اچھا واقعہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here