چین کے بڑھتے جوہری ہتھیار بائیڈن نے نیوکلیئر پالیسی کو تبدیل کر دیا

0
8

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر جو بائیڈن نے مبینہ طور پر چین کے بڑھتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے علاوہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ممکنہ جوہری ہم آہنگی کی وجہ سے امریکی اسٹریٹجک نیوکلیر منصوبوں کی جاری پالیسی کو تبدیل کر دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے خفیہ کلاسیفائیڈ جوہری حکمت عملی کی تبدیلی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیئر ایمپلائمنٹ گائیڈنس کو مارچ میں بغیر کسی عوامی اعلان کے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ خفیہ دستاویزات جو ہر چار سال یا اس کے بعد اپ ڈیٹ کی جاتی ہے، فوجی حکمت عملی کی جاری پالیسی کی تبدیلی یہ واضح اشارہ دیتی ہے کہ چین کے مقابلہ میں ہمارے جوہری اثاثے اتنے جدید نہیں ہیں جو دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں لہذا وائٹ ہاوس نے خفیہ طور پر ملٹری پالیسی میں تبدیلی کر کے جدید نوعیت کے جوہری اثاثوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here