نریندر مودی کا نیا نام”کورونا مودی” بھارت میں کورونا پھیلنے کا ذمہ دار قرار

0
185

واشنگٹن(پاکستان نیوز) عالمی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا وائرس کی خطرناک لہر سے ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں نے دنیا کو خبر دار کیا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہوگی لیکن مودی سرکار نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ آج کورونا کی وجہ سے چاروں طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آرہی ہیں۔ بھارت دنیا کے چالیس ممالک سے امداد لینے پر مجبور ہو گیا ہے۔ مودی کیلئے یہ محاسبے کا وقت ہے، مودی ذاتی تشہیر کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ آج بھارت ہر طرف موت کا جو رقص ہو رہا ہے اس میں مودی کی انہی عوام مخالف سرگرمیوں کا عمل دخل ہے۔ کچھ عرصہ پہلے نئی دہلی نے بھارت کی تیار کردہ آسٹرازنیکا ویکسین کی تقریباً 66.4 ملین خوراکیں پیکنگ بکسوں میں 95 ممالک کو فراہم کیں جن میں نمایاں طور پر مودی کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی تھیں۔ ایسا کر کے مودی صرف سستی شہرت کیلئے پوری دنیا میں قد کاٹھ بڑھانا چاہتے تھے عوام کو مودی پر اعتماد نہیں رہا۔ اس لئے بھارتی عوام نریندر مودی کو کورونا مودی” کے نام سے پکار رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here