واشنگٹن (پاکستان نیوز)پولینڈ کی جانب سے امریکی افواج کو خوش آمدید کہنے اور ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد امریکہ کے لیے روس کے خلاف آپشنز میں اضافہ ہوگیا ہے ، تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکہ روس کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے یا پولینڈ میں ایٹمی میزائلوں کی تنصیب عمل میں لائی جاتے تو صورتحال خوفناک شکل اختیار کر جائے گی ، وینزویلا میں پیش آنے والے کیوبن میزائل کرائسز سے بھی امریکہ ایسے ہی نبرد آزما ہوا تھا جب وینزویلا پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں، یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پولینڈ موجودہ صورتحال میں روس کے یوکرائن پر حملے سے ناخوش ہے ، اور چاہتا ہے کہ امریکہ روس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔