کبھی جھوٹ نہیں بولوں گی، ٹرمپ کی نئی پریس سیکرٹری کا اعلان

0
137

واشنگٹن(پاکستان نیوز) وائٹ ہاوس کی نئی پریس سیکرٹری کیلی میکن نے اعلان کیا ہے کہ میں صحافیوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکرٹری کیلی میکن نے گزشہ روز پہلی پریس بریفنگ دی۔وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کی جانب سے ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی بریفنگ سامنے آئی ۔وائٹ ہاوس میں 11 مارچ 2019ءکے بعد یہ پہلی بار بریفنگ دی گئی ۔اس سے پہلے سارہ سینڈرز پریس سیکریٹری رہی ہیں، ان کی جانشین اسٹیفنی گریشم نے اپنے 9 ماہ کے پورے دور میں کبھی بھی بریفنگ نہیں دی۔ سابق صدور کے دور میں روزانہ کی پریس بریفنگ کی جگہ ٹرمپ دور میں ایک سال سے زائد عرصے تک خالی پڑی رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here