وائرس سے متاثر افراد کا اکاﺅنٹ فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا ،میکسیکو میں بھی 240اکاﺅنٹ معطل کیے گئے
نیویارک (پاکستان نیوز) ٹیکسی سروس اوبر نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈرائیور کو ملازمت سے فارغ کرنے کے بعد 14روز تک معاشی طور پر مدد کرنے کا عندیہ دیا ہے ، اوبر نے ڈرائیورز اور مسافروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن ڈرائیوروں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ان کا اکاﺅنٹ فوری طور پر بلاک کر دیا جائے گا اور کمپنی کی جانب سے ایسے ڈرائیوروں کو 14رو ز کی تنخواہ ایڈوانس دی جائے گی تاکہ طبی ضروریات کو بآسانی پورا کیا جا سکے ۔اوبر کی جانب سے میکسیکو میں بھی 240 اکاﺅنٹس کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کیے جا چکے ہیں ۔