واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں سی آئی اے ، ڈی آئی اے اور او ڈی این آئی کی تحقیقاتی رپورٹس میں خبردار کیا گیا تھا کہ اشرف غنی کی حکومت امریکی امداد کے بغیر نہیں چل سکتی ہے ، سی آئی اے کی جانب سے گزشتہ برس غنی حکومت کے اختتام کی ییشگوئی کی گئی تھی کہ افغان حکومت امریکی امداد کے بغیر رواں برس دسمبر کے اختتام تک ختم ہو جائے گی اور طالبان دوبارہ افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں ، وال سٹریٹ جرنل کی جانب سے خفیہ ایجنسیوں کی دو درجن سے زائد رپورٹس کے مطالعے اور تجزیئے کے بعد رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے متعلق پہلے ہی آگاہی دی جا چکی تھی ۔