خیرسون سے روسی آرمی کو انخلا کا حکم

0
280

ماسکو(پاکستان نیوز) روس نے خیر سون کے ڈنیسپرو علاقے میں دریا کے مغربی کنارے سے اپنی فوجوں کو نکلنے کا حکم دیا ہے۔ روسی وزیر دفاع نے کہا روسی افواج کو ڈنیسپرو دریا کے مشرقی کنارے پر محاذ سنبھالنے کا کہا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرائنی افواج کی خیر سون کی جانب پیشقدمی پر روس نے فوجی پیچھے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے امریکہ کے ساتھ روس کے رابطے ہوتے رہے ہیں۔ روس امریکہ رابطے مخصوص ایجنسیوں کے درمیان ہوئے۔ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے پر امریکہ روس ملاقات جلد ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here