یہود دشمنی اور مسلم مخالفت میں اضافہ، مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل مشکل، امریکہ

0
22

نیو یارک(پاکستان نیوز) ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے اور امریکا اس کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یہود دشمنی اور مسلم مخالفت میں امریکا سمیت دنیا بھر میں اضافہ دیکھا ہے اور امریکا اس کے بارے میں فکر مند ہے ، امریکا اس تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے اور ایک پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہاہے کیونکہ یہ مسلمانوں، یہودیوں اور مسیحیوں، اسرائیلیوں اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ اسرائیل کی سلامتی کے مفادات میں ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ مفاہمت کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرے۔میتھیو ملر کاکہنا تھا کہ بظاہراسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل مشکل ہے مگر آخر کار یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے اور اسی لیے ہم اس کی کوشش جاری رکھیں گے، اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے اور امریکا اس کی مخالفت کرتاہے کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ اسرائیل نے ایران کو دھمکی لگائی ہے کہ اگر تل ابیب پر حملہ کیا گیا تو ایران پر براہ راست حملہ کر دیں گے۔ ایکس پر دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کو حملوں کا نشانہ بنایا تو اس کا جواب بھی ایران کے اندر حملے کر کے دیا جائے گا۔غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی اور قدامت پسند صحافی ٹکر کارلسن بھی پھٹ پڑے۔بیت اللحم میں موجود فلسطینی پادری منتھر آئزک کا انٹرویو کرتے ہوئے ٹکر کارلسن نے رائے دی کہ اگر ہم ایسی غیر ملکی حکومت کی حمایت کرتے ہیں جو گرجا گھروں کو تباہ کر رہی ہے، عیسائیوں کو مار رہی ہے تو ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں۔انٹرویو میں فلسطینی پادری نے غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پرسلامتی کونسل کا اتفاق نہ ہوسکا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین نیگزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست پرغورکا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اب اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پرسلامتی کونسل کا اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here