کورونا سے ایک ارب70کروڑ افراد کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے:برطانوی ماہرین

0
125

 

پیرس(پاکستان نیوز)کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک ارب70کروڑ افراد کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو کل عالمی آبادی کے20فیصد سے زیادہ ہیں۔اس کی بڑی وجوہات موٹاپا اور دل کی بیماریاں ہیں۔لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کی شوگر، پھیپھڑوں اور ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں پر تجزیے کے بعد گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران دنیا بھر میں اب تک4لاکھ45ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مرض میں مبتلاءدیگر افراد شدید نوعیت کی تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ہر پانچواں شخص ایک شدید بیماری میں مبتلا ہے اور اسے کورونا کے ذریعے زیادہ تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here