ایشیائی تاجروں کی کاروباری سرگرمیوں میں شدید کمی، بدترین معاشی مشکلات کا سامنا

0
150

نیویارک (پاکستان نیوز)ایشین کاروباری افراد نیویارک کی معیشت کے لیے ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے ہیں لیکن کرونا وبا کے بعد ایشین تاجر برادری نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ، کاروباری معاملات بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، کرونا وبا سے قبل بھی ایشین تاجروں نے ریاست کی معیشت میں بہترین تعاون کیا، 2017 سے 2021 کے دوران ایشین تاجروں کی کارباری سرگرمیوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس سے 121 ارب ڈالر کے قریب خطیر سرمایہ حاصل کیا گیا ، 5 لاکھ 55 ہزار کے قریب ملازمین کو روزگار کی سہولیات میسر آئیں، لیکن اس کے باوجود ایشین کارباری افراد حکومتی عدم توجہ کا شکار ہیں ، بہت تھوڑی تعداد میں ایشین کاروباری کمیونٹی حکومتی امداد حاصل کرسکی ہے، حکومت چاہے تو ایشین کاروباری حضرات کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کر کے ریاست کی معیشت کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here