نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن نوید اعظم پولیس گردی کا شکار ہوگیا ، پولیس اہلکاروں کا تشدد ، چہرے پر زخموں کے نشانات واضح ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے ملزمان کے شبہ میں پاکستانی امریکن نوید اعظم کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور تیزرفتاری سے اس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ، اس دوران پولیس اہلکاروں نے نوید اعظم کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا ، اس کے چہرے پر زخمیوں کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں ، دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اعظم نے بتایا کہ جب پولیس نے میرا پیچھا شروع کیا تو خوف سے میں نے اپنی گاڑی بھگا دی تھی ، پولیس کے روکنے پر میں نے بلا تاخیر اپنے ہاتھ فضا میں بلند کیے ، اس کے باوجود اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس اہلکاروں نے ملزم کے بھائی کو بتایا یہ خوش قسمت ہے کہ ہم نے اس پر فائرنگ نہیں کی کیونکہ ہم فائرنگ کے ملزم کے طور پر اس کا پیچھا کر رہے تھے ، نوید اعظم کی آنکھ کے نیچے گہرے زخم آئے جس پر ٹانکے بھی لگے ہیں ، نوید اعظم پر تشدد کا کیس اس وقت کریمنل کورٹ میں ہے ۔