نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 74 لاکھ 51 ہزار 122 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 52 ہزار 419 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 55 لاکھ 59 ہزار 138 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 627 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 93 لاکھ 91 ہزار 924 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 79 ہزار 772 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار 946 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 80 ہزار 957 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 460 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 217 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 280 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار 300 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 33 ہزار 588 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 2 ہزار 34 تک جا پہنچی ہے۔