240 تارکین نے امریکی شہری بننے کے خواب کو حقیقت کا روپ دیدیا

0
203

نیویارک (پاکستان نیوز)240کے قریب تارکین نے امریکی شہری بننے کے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے، اس سلسلے میں تقریب لانگ آئی لینڈ ڈکس میں منعقد کی گئی جس میں 240 کے قریب تارکین نے جج کے سامنے امریکی شہریت کا حلف اٹھایا۔حلف اٹھانے والوں میں یوکرائن کی 28 سالہ ٹورسکا بھی شامل ہیں جوکہ اپنے ملک میں جنگی تباہی سے پریشان ہیں اور چاہتی ہیں کہ اپنے وطن کے لوگوں کے لیے ہنگامی امداد بھیجی جائے ، انھوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میں 18 سال کی عمر میں ہی امریکی ٹی وی دیکھتی تھی اور چاہتی تھی کہ امریکہ میں رہائش اختیار کروں آج میرا خواب پورا ہو گیا ہے ، انھوں نے کہا کہ یہ میرے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here