ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے صحافتی اجتماع کا انعقاد

0
14

ریاض(پاکستان نیوز) ایک ایسی دنیا میں جو بدل رہی ہے اور ایسی مملکت میں جو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنا رہی ہے اور آنکھوں کو خیرہ کررہی ہے۔ بین الاقوامی برادری کی فیصلہ سازی کا محور بن گئی ہے، ریڈیو وٹیلی ویژن اتھارٹی، سعودی جرنلسٹ اتھارٹی کے تعاون سے سعودی میڈیا فورم کے تیسرا ایڈیشن کا آغاز ہوا ہے جو کہ 19 سے 21 فروری تک جاری رہے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے صحافتی اجتماع میں انسانی معاشرے میں نئے ڈیجیٹل میڈیا میکنزم اور میڈیا کمیونیکیشن انٹرفیس کو فعال کرنے، تنوع، رواداری ، دوسروں کے احترام اور بقائے باہمی کی روایات پر مبنی ثقافتی اور تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔ سعودی میڈیا فورم کا تیسرا ایڈیشن گزشتہ دو ایڈیشنز میں ملنے والی کامیابیوں کا تسلسل اور فورم کے میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات میں فعال کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ ان مثبت اثرات میں سعودی میڈیا کی ترقی اور بدلتی دنیا میں نئی ٹیکنالوجیز کو دریافت کرنا، سرمایہ کاری کے مواقع اور مقامی و بین الاقوامی تجربات کے تبادلے کے لیے متحرک معاشرے کا قیام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرنا جو دنیا کو اپنی جانب متوجہ اور میڈیا انڈسٹری میں مقام کو بھی اُجاگر کرتا ہے۔ ریاض میں ہونے والے سعودی میڈیا فورم میں 2000 سے زائد عرب اور بین الاقوامی صحافی میڈیا پروفیشنلز اور عالمی شخصیات کمیونکیشن سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ فورم کی کوشش ہے کہ وہ ایسا پلیٹ فارم بنے جہاں صحافتی اور ثقافتی رہنما، دانشور اور ماہرین خیالات اور نظریات کا تبادلہ کرنے کے علاوہ نتیجہ خیز مکالموں میں شریک ہوں اور اس شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے جان سکیں۔ فورم کا فائدہ یہ ہے کہ وہ دنیا بھر میں پیش آنے والے بڑے واقعات اور تیز رفتار تبدیلیوں کے میڈیا کے مستقبل پر پڑنے والے اثرات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فورم کا عنوان میڈیا، بدلتی دنیا میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here