پاکستانیوںکی دماغی صحت بھارتیوں سے بہتر

0
43

لندن(پاکستان نیوز) عالمی سروے میں پاکستانیوںکی دماغی صحت بھارتیوں سے اچھی نکلی۔ سروے میں 71ملکوں کے شہریوں نے حصہ لیا تھا۔ ایک نئی عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام کی دماغی صحت بھارت، برطانیہ اور آسڑیلیا سے بہتر ہے۔ مینٹل ہیلتھ آف دی ورلڈ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک میں عوام کی دماغی صحت سے متعلق ایک تحقیق کی گئی ہے، جس میں مختلف ممالک کے عوام سے سوالات کیے گئے۔ساپئین لیبس کی جانب سے یکم مارچ کو رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں 71 ممالک کے چار لاکھ 19 ہزار 175 افراد کو سروے میں شامل کیا گیا تھا۔اس رپورٹ میں ڈومینئین ریپبلک کا ایم ایچ کیو 91 تھا، جو کہ 71 ممالک میں سب سے زیادہ تھا، اسی طرح سری لنکا کا 89 اور تنزانیا کا 88 ایم ایچ کیو رہا۔جبکہ اس حوالے سے 71 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 56 واں نمبر رہا، جبکہ اسکا ایم ایچ کیو ایورج 60 تھا۔دوسری جانب بھارت کا ایم ایچ کیو ایورج 59 تھا، آسٹریلیا کا 54 اور برازیل کا 53 رہا۔اس ایم ایچ کیو میں ڈیموگرافکس، لائف سٹائل، دوست اور فیملی ڈائنامکس، مشکل لمحات پر غور کیا گیا تھا۔جبکہ ادارے نے صارفین سے کہا تھا کہ وہ ایک گمنام آن لائن سروے میں اپنی معلومات فراہم کریں، جو کہ 15 منٹ لے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here