ترکیو ں کو 30ملین ڈالر امداد ینے والا پاکستانی تاجر مجیب اعجاز بیٹری کمپنی کا مالک ہے

0
198

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکا میں ترک سفارت خانے کو 30 ملیں دینے والا پاکستانی آخر مل گیا، دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کی ایجاد کرنیوالے موجد “مجیب اعجاز” ایک پاکستانی ہیں جو امریکا میں ون نیکسٹ انرجی نامی کمپنی چلا رہے ہیں۔جیمینائی نامی یہ بیٹری صرف ایک چارج میں کسی الیکٹرگ گاڑی کو 752 میل یا 1200کلومیٹر تک کا طویل سفر کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔مجیب اعجاز کی امریکا میں ”ون نیکسٹ انرجی” کے نام سے کمپنی بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔مجیب اعجاز کی ”جیمینائی بیٹری” 21ویں صدی کی سب سے بڑی ایجادات میں سے ایک مانی جا رہی ہے، مجیب نے اپنی کمپنی کی بنیاد ہی اِس مقصد کے ساتھ رکھی کہ وہ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایک ایسی جدید ترین بیٹری تیار کریں گے جو اِن کے ایک چارج میں زیادہ طویل سفر طے کرنے کے مسئلے کو حل کرسکے لیکن مجیب اعجاز کے پاس اپنی کوئی ذاتی پراپرٹی یا ایسی کوئی چیز نہ تھی جسے فروخت کرکے وہ کسی ایسی کمپنی کا آغاز کر سکتے جو مستقبل کی جدید بیٹریاں تیار کرے، ایسے میں انہوں نے اپنا پلان بل گیٹس اور امیزون کے جیف بیزوس کے سامنے رکھا۔ دونوں شخصیات کو اِن کا پلان پسند آیا اور انہوں نے مجیب کی کمپنی میں 25ملین ڈالر(تقریباً 4ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کردی اور آج مجیب نے “جیمینائی بیٹری” تیارکر کے بل گیٹس اور جیف بیزوس کی سرمایہ کاری کو درست ثابت کیا۔مجیب اعجاز کی “جیمینائی بیٹری” کو ایلون مسک کی ٹیسلا موٹرز کی جانب سے اپنی گاڑیوں کے نئے ماڈل “ایس” کے لیے منتخب کرنا، نہ صرف مجیب کیلئے بڑی کامیابی ہے بلکہ پاکستان اور پوری پاکستان قوم کیلئے باعث فخر ہے۔آج جبکہ دنیا کی بڑی بڑی ٹیک کمپنیوں میں انڈیا کے سی ای اوز CEOs ہیں جیسا کہ گوگل اور مائیکروسافٹ وغیرہ، ایسے میں مجیب اعجاز نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی بھی اتنے ہی باصلاحیت ہیں۔مجیب سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون ساز کمپنی ”ایپل” میں بطور سینئر ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ امریکہ کی ایک بڑی آٹو موبائل کمپنی “فورڈ” موٹرز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here