واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایوان نمائندگان میں رپبلیکنز نے صدر جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی اور ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن قانون ساز مہینوں سے صدر بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کانگریس کی تحقیقات شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے آ رہے تھے۔