ری پبلیکن کانگریس مین کا ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری کیخلاف کارروائی کا اعلان

0
191

نیویارک (پاکستان نیوز)ری پبلیکن کے کانگریس مین اینڈی بگز نے جنوبی بارڈر پر امیگریشن معاملات پر تنقید کرنے کے حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری الجیندرو میئرکاس کیخلاف مواخذے کی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، بگز نے اپنے بیان میںکہا کہ ہوم لینڈ سیکرٹری میئر کاس امریکہ کی سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں ، ان کے اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، واضح رہے کہ بگز پہلے ری پبلیکن نہیں ہیں جوکہ غیرقانونی تارکین کی تعداد بڑھنے اور سرحدوں پر اس حوالے سے تنازع پیدا ہونے پر بائیڈن حکومت اور ہوم لینڈ سیکیورٹی پر تنقید کر رہے ہیں ، اس سے قبل بھی ری پبلیکن کی جانب سے غیرقانونی تارکین کے حوالے سے بائیڈن حکومت کے اقدامات کے خلاف برہمی اور غصے کا اظہار کیا گیاہے ، انھوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے ملک میں سیکیورٹی مسائل پیدا ہوگئے ہیں جبکہ بائیڈن حکومت معاملے کو سنجیدہ لینے کی بجائے مزید امیگریشن قوانین میں مزید نرمیوں سے معاملے کو مزید پچیدہ بنا رہی ہے ۔نمائندہ چپ رائے نے بھی امیگریشن کے معاملات کو سنبھالنے کے حوالے سے نااہلی کا مظاہرہ کرنے پر ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری اور صدر بائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here