حکومت اور ٹرمپ کے خلاف بھرپور نعرے بازی ، مظاہرین نے بڑے بڑے برش کے ساتھ پیلے رنگ میں تحریروں سے فلایئڈ سے اظہار یکجہتی کیا
نیویارک (پاکستان نیوز) جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میںکمی نہیں آ رہی ہے ، حال ہی میں کالے افراد نے احتجاج کا منفرد طریقہ اپناتے ہوئے ٹرمپ کی ذاتی ملکیت ٹرمپ ٹاور کے باہر نسلی تعصب کیخلاف تحریریں پینٹ کر ڈالیں جس میںحکومت اور ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے ، اس کے ساتھ جارج فلائیڈ سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا ، واضح رہے کہ نیویارک پولیس کے ایک اہلکار نے جارج فلائیڈ نامی کالے شخص کو گردن پر گھٹنا رکھ کر اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ چلا رہا تھا کہ اس کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے لیکن کسی نے اس کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی ،اس واقعہ کی ویڈیو نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور پورے امریکہ میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔