بائیڈن نے 3.5ٹریلن ڈالر کا ترقیاتی بجٹ سینٹ میں پیش کر دیا

0
187

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن نے 3.5ٹریلن ڈالر کا ترقیاتی بجٹ سینٹ میں پیش کر دیا،بائیڈن نے کانگریس کے ذریعے ساڑھے تین ٹریلین ڈالر کے ملکی ترقی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے سینیٹ کے ڈیموکریٹ ارکان سے ملاقات کی۔ایک روز قبل پارٹی کے قائدین نے وفاقی وسائل، انفراسٹرکچر کی تعمیر، آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے اور معمرافراد کی صحت کی دیکھ بھال اور خاندانوں کی بہبود سے متعلق پروگراموں کے لیے مہیا کرنے کے عزم کا اعلان کیا تھا۔صدر بائیڈن نے کیپٹل ہل سے نکلتے ہوئے، جہاں انہوں نے ڈیلاویئر کے سینیٹر کے طور پر اپنی عمر کے 36 سال گزارے ہیں،نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ایک عظیم گھر ہے، اس کی عظمت یہاں موجود میرے ساتھیوں کی وجہ سے اور بھی زیادہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم یہاں بہت کچھ حاصل کریں گے۔بند دروازوں میں ایک گھنٹے سے بھی کم دورانیے کے اس اجلاس میں، جو صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بائیڈن کا کیپٹل ہل پر قانون سازوں کے ساتھ پہلا عملی اجلاس تھا، کنیٹی کٹ کے سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ صدر نے ان سے کہا ہے کہ وہ ان کے منصوبے کا اس نظر سے بغور جائزہ لیں کہ آیا وہ پینسلوینیا میں ان کے آبائی شہر سکرین ٹن کے کارکنوں کی مدد کر سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here