ٹورانٹو(پاکستان نیوز)کینیڈا کے سیاسی میدان میں بھی پاکستانیوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں چھ سیٹیں جیت لی ہیں جس کو بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے ، پارلیمنٹ میں سیٹیں جیتنے والوں میں اقرا خالد ، شفقت علی ، سلمیٰ زاہد ، سمیر زبیری ، یاسر نقوی اور دیگر شامل ہیں۔پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کا سیاسی سفر کوئی زیادہ طویل نہیں ہے ، شاید یہ سفر کمیونٹی نے کم و بیش 15 سال قبل شروع کیا تھا لیکن 15 سالہ سیاسی سفر میں ہمارے 6 فیڈرل ممبر آف پارلیمنٹ، 1 سینٹر اور 1 اونٹاریو پارلیمنٹ میں وزیر ہے۔ان سب کی جیت کا سہرا ان معزز ممبران کے ساتھ تمام کمیونٹی کو بھی جاتا ہے جن کی انتھک محنت سے ہی یہ ممکن ہو سکا۔