نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران نیویارک سمیت دیگر شہروں میں ٹیکسی سروسز کوئی خاص بزنس کرنے میں ناکام رہی ہیں لیکن اوبر اور لفٹ نے اس سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو بڑھایا ہے ، لیموزین اور ٹیکسی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروبار میں 75 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مارچ اور اپریل میں یہ شرح 84 فیصد تک پہنچ گئی تھی ، اوبر دیگر ٹیکسی کمپنیوں کی نسبت اچھا بزنس کر رہی ہے اور اوبر کا ڈرائیور ایک ہفتے کے 1160 ڈالر کما رہا ہے اور اوسط کا حساب لگائیں تو یہ 262 ڈالر سے زائد بنتے ہیں ۔