نیویارک (پاکستان نیوز)کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے میری لینڈ کے گورنر کی جانب سے میری لینڈ کی مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کے اقدام کو سراہا ہے ، پارٹی میں میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلم تارکین نے شرکت کی ، مسلم کمیونٹی نے رمضان کے بعد عیدالفطر کی خوشیاں دوبالا کرنے پر میری لینڈ کے گورنر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے سماجی فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔