نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر سیاہ فام افراد کے خلاف توہین آمیز جملہ ، سیاہ فام افراد کو مارکسز گروپ قرار دے دیا ، اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے سیا ہ فام افراد کی جانب سے دو ماہ کے طویل دھرنوں اور احتجاج کو کوئی اہمیت نہیں دی اور صحافی کے سوال کرنے پر جھٹ سے کہہ دیا کہ یہ سیاہ فام افراد امریکہ کی اچھی چیزوں سے ہر گز خوش نہیں ہوتے ہیں ، یہ سب مارکسز گروپ ہے جس کو رہنمائی کی ضرورت ہے ، واضح رہے کہ پولیس کے ہاتھوں نہتے جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد سیاہ فام کمیونٹی نے بڑی پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔