نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستان کی جانب سے امریکہ کے لیے نئے نامزد سفیر مسعود خان جلد واشنگٹن میں اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ دوسری طرف صدر بائیڈن کے پاکستان کیلئے نامزد سفیر ڈونلڈ آرمین بلوم کی تعیناتی عمل میں لائے گی جن کو امریکہ میں کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران امریکہ کے پاکستان اور افغانستان سے تعلقات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی ، نامزد نئے سفیر کو بتایا گیا کہ افغانستان میں امریکہ کا آپریشن کیوں ناکامی سے دوچار ہوا اور اس حوالے سے امریکہ کے خدشات کیا ہیں ، دونوں جانب سے نئے چہروں کو سامنے لانے سے خارجہ پالیسی اور باہمی تعلقات میں بہتری کا کوئی خاص امکان نظر نہیں آ رہا کیونکہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے جبکہ امریکہ پاکستان کو افغانستان میں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں مزید مضبوطی دکھائی دے رہی ہے جبکہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کا کوئی امکان واضح نہیں ہے ۔