نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس کے کوویکس پروگرام نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب ڈوز کی تقسیم کا سنگ میل عبور کر لیا ہے تاہم کے باوجود کوویکس اپنا طے شدہ ہدف نصف ہی عبور کر سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں مزید کہا کہ مطلوبہ تعداد میں ویکسین کی فراہمی میں ناکامی کی وجہ امیر ملکوں میں ویکسین کی ذخیرہ اندوزی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس کے مطابق اب تک دنیا بھر میں9.40 ارب ویکسین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور اسکے باوجود افریقہ کے 50 فیصد لوگوں کو ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیںملی۔