ریاض(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ، پاکستان، خلیجی ممالک اور عالمی برادری نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے نئے امن اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب کی امن تجاویز یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی ادارے کی اپنی کوششوں سے ہم آہنگ ہیں۔‘ یاد رہے کہ سعودی عرب نے جو امن فارمولا پیش کیا ہے اس میں جامع جنگ بندی اور صنعا ایئر پورٹ کو دوبارہ کھولنا شامل ہے۔اس کا اعلان سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں کیا ہے۔