پڑوسی کے کتوں کا حملہ،3 سالہ عزیزآہوں سسکیوں میں سپرد خاک

0
157

نیوجرسی(پاکستان نیوز) ہمسائے کے کتوں کے حملے سے جاں بحق ہونے والے تین سالہ عزیز کو آہوں ،سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ، یہ سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھنے والا عزیز کا دس سالہ بھائی ذہنی قرب میں مبتلا ہے جبکہ عزیز کی والدہ کی حالت اب بھی خطرے میں بتائی جا رہی ہے ، تدفین کے موقع پر عزیز کے کرن نے بتایا کہ ہمارا ہمسایہ اور کتے کا مالک اب تک ہم سے اظہار افسوس کرنے کیلئے بھی نہیں آیا ، ان میںکوئی اخلاقی اقدار نہیں ہیں جبکہ کتے کے مالک اور ہمسائے روڈری گیز کا کہنا ہے کہ مجھے میرے وکیل نے حادثے کے متعلق کسی سے بھی بات کرنے سے منع کیا ہے ، واضح رہے کہ روڑری گیز پانچ بچوں کا والد ہے ،واضح رہے کہ تین ماہ قبل بروکلین سے نیوجرسی میں اپنے نئے گھر میں آباد ہونےوالے تنویر احمد کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی جب ہمسائے کے دو کتوں نے اس کے بچے کو نوچ کر مار ڈالا جبکہ والدہ بچے کو بچاتے ہوئے بری طرح زخمی ہوگئی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس دوران ایک پٹ بل کتے کو فائرنگ کرکے مار ڈالا جبکہ دوسرا بھاگ نکلا ۔ریسکیو نے ائیر ایمبولینس کے ذریعے بچے اور ماں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں تین سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ والدہ کا علاج جاری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here