وزیراعظم مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں:زرداری

0
152

آنے والا وقت زیادہ مشکل ہے جس کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے

لاہور، کراچی (پاکستان نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سابق صدر پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لے کرجارہے ہیں ،کورونا کے حوالے سے آنے والا وقت زیادہ مشکل ہے جس کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ،بد قسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری سے کورونا وائرس ، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔آصف زرداری نے کورونا پرفکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اتفاق رائے سے آئین میں ترامیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے ،حکمرانوں نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here