نشے میں دھت محبوب علی نے پانچ افراد کو کچل ڈالا، ایک ہلاک

0
40

نیویارک (پاکستان نیوز) نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک راہگیر کوکچلنے اور چار کو زخمی کرنے کے الزام میں 26 سالہ ڈرائیور محبوب علی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، عدالت میں مجرم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کااقرار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ ایک سائیکل سوار کوبچانے کی کوشش کرر ہا تھا کہ اس دوران گاڑی بے قابو ہوکر پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑی، محبوب علی کو حادثے کے لیے $300,000 کی ضمانت پر روکے جانے کا حکم دیا گیا تھا جس نے گریمیسی پارک کے پیدل چلنے والوں کو اپنی گاڑی سے کچل ڈالا تھا۔مجرم نے عدالت میں اعتراف کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ سارا دن شراب پی کر نشے میں دھت رہا، اور اس دوران ڈرائیونگ بھی کی جوکہ خطرناک ثابت ہوئی ہے ، پینے اور گاڑی چلانے کے فیصلے کی وجہ سے، اب چار افراد ایسے ہیں جنہیں جسمانی چوٹیں آئیں، جن میں سے دو کو سرجری کی ضرورت تھی، اور ایک 23 سالہ شخص جو مر گیا ہے۔دفاعی وکیل سٹیون ایپسٹین نے کہا کہ یہ ایک المناک حادثہ تھا اور اس نے کئی خاندانوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ “ہمیں اس حادثے کے نتائج پر پچھتاوا ہے لیکن سب سے گزارش ہے کہ یہ ذہن میں رکھیں کہ تمام حادثات مجرمانہ ذمہ داری کے نتیجے میں نہیں ہوتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here