اسلام آباد’ کراچی (پاکستان نیوز) گزشتہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں مزید 59کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10 سال کی کم ترین 3ارب8کروڑ62لاکھ کی سطح پر آگئے۔ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت اس وقت 8ارب74کروڑ17لاکھ ڈالرز ہے ،کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب65کروڑ55لاکھ ڈالرز موجود ہیں،مرکزی بینک کے گزشتہ ہفتہ بیرونی قرضوں کی مد میں59کروڑ20لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگیاں کیں۔